دہشتگردی کیخلاف پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے، راجہ پرویز اشرف

Published On 12 November,2025 02:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وانا کیڈٹ کالج پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا دوسرا سانحہ اے پی ایس کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے سکول میں موجود تمام بچوں کو ریسکیو کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، بھارتی ایجنٹوں کو جہنم واصل کر دیا، ملکی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہم سب متحد ہیں۔