بیلم: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔
ویلیری ہیکی نے مریم نواز کو کلائمیٹ چینج وارئیر اور "کلائمیٹ لیڈر" قرار دے دیا، انہوں نے کہا مریم نواز جنوبی ایشیا سے کلائمیٹ چینج وارئیر بن کر ابھری ہیں، عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا پنجاب کو خطے ہی نہیں پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں، ویلیری ہیکی نے مریم نواز کی پنجاب کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔



