کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرہ مائنڈ سیٹ کراچی کیلئے کچھ نہیں کرنے دینگے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچرے اور پانی کا اختیار پیپلزپارٹی نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے، لیڈر شپ ٹھیک ہو تو کم وسائل میں بھی تبدیلی آجاتی ہے، شخصیات کی پرستی کرنیوالے کبھی حالات نہیں بدل سکتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے میئر شپ پر قبضہ کیا، کراچی کے لوگوں نے بھتہ لینے والوں کو مسترد کیا، فارم 47 والوں کو اب مزید تباہی نہیں کرنے دیں گے۔



