صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ

Published On 15 November,2025 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا رائیونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے، ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔

سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہے اور اس میں کسی سیاسی ایجنڈے کا تعلق نہیں۔