خواجہ آصف سے تاجک ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال

Published On 14 November,2025 02:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف سے تاجک ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا، خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے، پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

تاجک وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔