اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین میں ترمیم کسی شخصیت یا سیاسی مقصد کیلئے نہیں کی گئی۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدوں کو پوری دنیا میں عزت دی جاتی ہے، صدر اور وزیراعظم جیسے عہدوں کو احترام دینا بری بات نہیں، یہ کیا بات ہوئی ہر وقت کوئی صدر یا وزیراعظم جیل میں ہو۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارتے ہیں تو استثنیٰ میں کیا برا ہے؟ صدر ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی آفس قبول کرتے ہیں تو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا، آئینی عدالت کے ججز کے انٹرویوز جوڈیشل کمیشن کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہو گی، آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔



