سکیورٹی فورسز دہشتگروں کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں، عطا تارڑ

Published On 12 November,2025 12:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگروں کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج نہایت پیشہ ورانہ اور دنیا بھر میں مانی جاتی ہے، پاک فوج دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا صفایا کرکے دم لیں گے، دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کی زندگیاں بچائیں، پاک فوج نے بھارت اور افغانستان کو شکست دی۔