اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
عرفان صدیقی دو ہفتے سے سانس کی تکلیف کے باعث علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔
عرفان صدیقی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی، تدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں کی جائے گی۔



