اسلام آباد:(دنیا نیوز) ،وزیرمملکت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری کے استعمال بارے فیصلہ خوش آئند ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا گیا
اُنہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا سرکاری وسائل کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت کا اچھا فیصلہ اورخوش آئند ہے، ہم بار بار سرکاری وسائل کےاستعمال کی نشاندہی کر چکے تھے۔
وزیر مملکت قانون کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سکیورٹی انتظامات کرتے تو یہ سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کرتے تھے۔



