راولپنڈی: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں حملہ آور کے بائیک رائیڈ لینے کا معاملہ، غیر رجسٹرڈ بائیک سروس فراہم کرنے والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حساس ادارے نے بغیر رجسٹریشن بائیک چلانے والے افراد کا سروے شروع کر دیا، پہلے دن کی سروے رپورٹ تیار کر کے حکام کو بھجوا دی گئی۔
سروے رپورٹ تھانہ آر اے بازار، نصیر آباد، گنجمنڈی، سٹی کے علاقوں کے سروے کر کے تیار کی گئی۔
بائیک سروس فراہم کرنے والے افراد کے لئے ایپلی کیشن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی، بغیر ایپلی کشن بائیک چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



