کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس مزید2 دن کےلئے معطل کردی: محکمہ داخلہ بلوچستان

Published On 17 November,2025 10:25 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس مزید2 دن کےلئے معطل رہے گی۔

محکمہ داخلہ بلو چستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش کو 18 نومبر تک توسیع دی گئی ہے ۔

دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت کے اقدام سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔