سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Published On 19 November,2025 12:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

قومی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی، فضا میں زہریلے مادے اور سردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنیں گے، سموگ سے صحت، معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہو گی۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ لاہو، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے زیادہ خطرات ہیں، بچوں اور بڑوں کو ماسک کا استعمال ضروری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کے ڈیرے جاری رہے، لاہور کا فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرا نمبر رہا، اے کیو آئی 321 تک پہنچ گیا، واہگہ روڈ 410، گلبرگ 407، جوہر ٹاؤن میں 406 ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی فضائی آلودگی میں دنیا میں سر فہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 326 ریکارڈ کیا گیا، سیالکوٹ 405، پشاور کا اے کیو آئی 364 ہو گیا۔