وزیراعلیٰ سندھ سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، ثقافت، تعلیم، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Published On 22 November,2025 01:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سے پرتگال کے سفیر مانوئیل فریڈیریکو کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ثقافت، تعلیم اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پرتگال کے سفیر نے سندھ میں سرمایہ کاری اور ثقافتی روابط بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پرتگال کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سندھ میں ہنر مندی اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرامز میں بھی اشتراک کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔