کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے بہادر فورسز کی قربانیاں قوم کو محفوظ بنا رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے، باجوڑ آپریشن میں 11 دہشتگردوں کا مارا جانا ملکی سلامتی کیلئے اہم پیشرفت ہے، سجاد عرف ابوذر جیسے مطلوب دہشتگرد کا انجام ہونا فورسز کی بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 15 بھارتی سپونسرڈ دہشتگردوں کا خاتمہ قابلِ تعریف کامیابی ہے، بنوں میں بزدلانہ کارروائیاں ناکام بنانے پر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کی سلامتی کیلئے فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔



