ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 27 November,2025 09:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ملتان روڈ پر مناواں کے قریب پیش آیا جہاں ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 23سالہ علی ولد غلام حیدراور 18سالہ محمد زین ولد غلام حسین کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔