لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دے دی، ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 آج پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی اور کوڑے کی مینجمنٹ لازم بنائے گی، صوبے کے ہر ضلع میں ستھرا پنجاب ایجنسی قائم کی جائے گی۔
متن کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی ذیلی ایجنسی کے قانونی ضابطے و کوڑے کی فیس طے کرے گی، ستھرا پنجاب اتھارٹی صفائی کے کام کی نگرانی کرے گی، کچرا کنڈیاں قائم کرنا ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ذمے ہوگا۔
آج اسمبلی میں پیش ہونے والے آرڈیننس کے مطابق وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، وزیر بلدیات اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن ہوں گے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کے چیئرپرسن ہوں گے۔



