مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے

Published On 28 November,2025 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران، آذربائیجان اور روس کے اعلیٰ سطح وفود کے اسلام آباد کے دورے، مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کے لیے تیار۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے مصر کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچے گا، مصری وفد کی قیادت مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کر یں گے۔

مصر کے وزیرِ خارجہ رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد پہنچیں گے، 2 روزہ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مصری وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مذاکرات بھی کریں گے، مذاکرات 29 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی امور پر گفتگو کی جائے گی، بات چیت میں غزہ کی تازہ صورتحال بھی شامل ہوگی۔