اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 29ویں ای سی او COM اجلاس میں پاکستان کا متفقہ انتخاب ہوا، اجلاس کی سربراہی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی قیادت میں پاکستان کواہم منصب ملا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کو چیئرمین شپ پر مبارکباد دی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد اور تعاون پر وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
.jpg)
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان 2026 میں ای سی او کونسل آف منسٹرز کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا اور کہا کہ 2026 میں ای سی او COM اجلاس کیلئے تمام رکن ممالک کو پاکستان خوش آمدید کہیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی کو بہت سے خطرات لاحق ہیں، علاقائی روابط کے فروغ کے لیے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ناگزیر ہے۔



