مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جمہوری نظام، قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر شفاف اور مثبت ماحول قائم کرینگے، چھ ماہ کی آزمائشی حکومت میں عملی اقدامات اور شفافیت پر زور دیں گے، عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وفاق کا آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون ہے، حقیقی تبدیلی کیلئےعوامی شرکت اور تعاون لازم ہے۔



