لاہور: (دنیا نیوز) جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج مریضہ طالبہ فاطمہ کی تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی۔
چیئرمین میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو پیش کر دی، رپورٹ کے مطابق مریضہ فاطمہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے تاہم وائٹلز مستحکم ہیں۔
پروفیسر جودت سلیم کے مطابق مریضہ کی اعصابی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، جی سی ایس لیول 5-6 تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی
میڈیکل بورڈ کی سفارش پر فاطمہ کی اینٹی بائیوٹک ادویات میں تبدیلی کر دی گئی، مریضہ کے سینے کی کنڈیشن میں گزشتہ روز کی نسبت بہتری ریکارڈ کی گئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق خون اور پلیٹ لیٹس کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا، فاطمہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہے، کل بے ہوشی کی ادویات کم کر کے فاطمہ کا دوبارہ میڈیکل معائنہ کیا جائے گا۔



