خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت چیزیں ٹھیک کرنے کیلئے تیار نہیں تھی، پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کیلئے نرم رویہ اختیار کرکے اپنی حکومت گنوائی، پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ جلسوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے دفاتر کھولنے کی باتیں کرتے تھے، پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو فنڈز دیئے، دہشتگردی ہونا الگ ہے دہشت گردوں کیلئے سافٹ کارنر رکھنا الگ بات ہے۔

سینئر صوبائی وزیرنے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہے تو وہاں کی حکومت لڑ بھی رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر افسوس ہوا، جے یو آئی سربراہ کو دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔