میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہوگا

میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہوگا

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں میر رضا کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے اور سفارشات پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو میر رضا کیس سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم رپورٹ پبلک کرنے کا حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر

سندھ حکومت کو جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کمیٹی قائم کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی قائم ہونے کی صورت میں قواعد کے مطابق اپنی سفارشات سندھ کابینہ میں پیش کرے گی۔