خانقاہ ڈوگراں، مبینہ پولیس تشدد سے محنت کش ہلاک، ورثا کا احتجاج

خانقاہ ڈوگراں، مبینہ پولیس تشدد سے محنت کش ہلاک، ورثا کا احتجاج
پولیس نے خانقاہ ڈوگراں کے محنت کش ظفر کو ایک روز پہلے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی عبدالسلام نے ظفر کو تھانے میں بند کرنے کی بجائے اسے اپنے کوارٹر میں لے گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد میں دس ہزار روپے رشوت لے کر اسے چھوڑ دیا۔ تاہم ظفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ورثا نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔