علاقائی
خلاصہ
- ملتان میں چھ سالہ بچی سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی جس پر ورثا نے واسا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نانڈلہ چوک کے قریب چھ سالہ اقصیٰ اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ہمراہ خالہ کے گھر سے واپس آرہی تھی کہ اچانک سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر گئی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے بیس منٹ کی امدادی کارروائی کے بعد بچی کو مردہ حالت میں مین ہول سے نکال لیا۔ ورثا نے واقعے کے خلاف واسا حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔