ملتان: فائرنگ سے سٹیج اداکارہ آرزو خان جاں بحق

ملتان: فائرنگ سے سٹیج اداکارہ آرزو خان جاں بحق
اداکارہ آرزو خان تھیٹر میں ڈارمہ کرنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہی تھیں۔ سبزی منڈی کے قریب فاروق پورہ میں گھر کے باہر کار رکتے ہی موٹرسائیکل سوارنقاب پوش ملزمان نے ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا جبکہ ایک ملزم نے کار میں گھس کر اداکارہ کو گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ گولی لگنے سے اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ آرزو خان کے قتل کی خبر ملتے ہی اسٹیج اداکارموقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔