مظفر گڑھ: کار ریلوے لائن کی حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئی ، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق

مظفر گڑھ: کار ریلوے لائن کی حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئی ، ڈرائیور اور بچہ جاں بحق

 حادثہ چناب پل کے نزدیک پیش آیا، کار ریلوے لائن کی حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئی جس سے ڈرائیور اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منقل کردیا۔