علاقائی
خلاصہ
- شہدادکوٹ: (دنیا نیوز) قبو سعید خان کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 10 سالہ نادر چانڈیو اور 9 سالہ توفیق چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔