لیور پول کا مصری فٹبالر محمد صلاح سے نیا 5 سالہ معاہدہ

Last Updated On 03 July,2018 06:24 pm

لندن: (دنیا نیوز) لیور پول کلب نے مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح سے نیا پانچ سالہ معاہدہ کر لیا۔

لیور پول کلب نے مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح سے نیا پانچ سالہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ 2023 سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ 26 سالہ فٹبالر نے گزشتہ برس 34 ملین پاؤنڈ کے عوض روما سے لیور پول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے کلب کی طرف سے 52 میچز میں 44 گولز کیے۔ لیور پول منیجر جرگن کلوپ نے کہا کہ صلاح کا کلب پر اور کلب کا صلاح پر اعتماد ہی سب کچھ ہے، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔