نیویارک (دنیا نیوز ) یو ایس اوپن کے فائنل میں امپائر کو جھوٹا اور چور کہنا سرینا ولیمز کو مہنگا پڑگیا، عالمی ٹینس فیڈریشن نے امریکی سٹار پر 17 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، جرمانے کے باوجود سرینا ولیمز اپنے موقف پر قائم ہیں۔
امریکی ٹینس سٹار کے جارحانہ رویے پر عالمی ٹینس فیڈریشن ان ایکشن ہوئی، سرینا ولیمز پر 17 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی نے امپائر کو چور اور جھوٹا قرار دیا تھا۔ یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں امریکی سٹار کا ٹاکرا جاپانی کی ناؤمی اوساکا سے ہوا۔ میچ کے دوران سرینا ولیمز نے ہار دیکھی تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا بھول گئیں، غصے میں آکر ریکٹ زمین پر دے مارا۔
جاپانی حریف ناؤمی اوسکا کے خلاف سرینا ولیمز کو چھ، دو اور چھ، چار سے شکست ہوئی۔ میچ کے دوران پر ٹینس سپر سٹار روتی بھی نظر آئیں، سرینا ولیمز جرمانے کے باوجود اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہتی ہیں ان کے خلاف ایک گیم کی پینلٹی لگانا امپائر کا معتصبانہ رویہ تھا۔