ایشین چیمپئن شپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم سپر فٹ قرار

Last Updated On 04 October,2018 06:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر خواجہ روحیل نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سپر فٹ قرار دے دیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر خواجہ روحیل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس زبردست ہے اور وہ ایشین چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ٹیم کی فٹنس پر کافی کام ہوا ہے۔ فٹنس کا معیار میری توقعات سے بہت زیادہ ہے، یو یو ٹیسٹ میں پلیئرز کے اوسط پوائنٹس 21 سے زیادہ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ایشیائی ایونٹ 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔