ٹینس کی تاریخ کا دلچسپ میچ، روجر فیڈرر نے سرینا ولیمز کی ٹیم کو ہرا دیا

Last Updated On 02 January,2019 03:07 pm

پرتھ: (دنیا نیوز) ٹینس کی تاریخ کے سب سے دلچسپ میچ میں روجر فیڈرر نے سرینا ولیمز کی ٹیم کو ہرا دیا، ہوم مین کپ میں چھ بار کے چیمپئن امریکا کو سوئٹزرلینڈ نے شکست دے دی، سابق عالمی نمبر ایک خاتون اور مرد کھلاڑیوں کے میچ سے پرستار بے حد محظوظ ہوئے۔

آسٹریلوی شہر پرتھ کے ٹینس ارینا پر تاریخی مقابلہ، ہوم مین کپ میں سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے سنگل میچ جیت کر مکسڈ ڈبلز میں جگہ بنائی۔

فیڈرر اور سرینا کی ٹیم کے تاریخی میچ سے پرستار خوب محظوظ ہوئے، فیڈرر کے سر پر بال لگنے کو بھی کیمرے کی آنکھ نے خوب محفوظ کیا۔ فیڈرر کی ٹیم یعنی سوئٹزرلینڈ نے چھ بار کے چیمپئن امریکا کو ہوپ مین کپ میں ہرا دیا۔ آخر میں سرینا ولیمز اور روجر فیڈرر نے اس دلچسپ میچ کو شاندار تجربہ قرار دیا اور سیلفی بھی لی۔