فٹبال چیمپئنز لیگ، لیور پول کی بارسلونا کو ہرا کر دوسری بار فائنل میں رسائی

Last Updated On 09 May,2019 03:44 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں لیور پول نے بارسلونا کو چار صفر سے ہرا کر مسلسل دوسری بار فائنل میں رسائی پا لی، پہلے راؤنڈ میں جیت کے بعد ہارنے سے سپر سٹار میسی اور سوآریز کی ٹیم 33 سال بعد ٹائٹل مقابلے سے آؤٹ ہو گئی۔

اینفیلڈ کے تاریخی میدان میں تاریخ ساز میچ، فٹبال چیمپئنز لیگ کے سیکنڈ لیگ میں لیور پول اور بارسلونا کا آمنا سامنا ہوا جس میں ریڈ شرٹ نے اپنے سپر ہیرو محمد صلاح کے بغیر بھی ساتویں نمبر گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔

اسی ایک صفر کے سکور پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا پھر چون اور چھپن ویں منٹ پر وِجنالڈم نے دو بار گیند کو جال میں ڈال کر سپر سٹار میسی اور سوآریز کے دانت کھٹے کر دئیے۔

اناسی ویں منٹ پر اورجی نے اپنا دوسرا گول کیا جس سے سکور چار صفر تک پہنچ گیا، اسی چار صفر کی جیت یعنی چار تین کی مجموعی برتری نے لیورپول نے مسلسل دوسری بار ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

بارسلونا کو فرسٹ لیگ میں تین صفر کی برتری حاصل تھی، اس سبقت کے بعد اتنی بڑی شکست 1985ء کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔