لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کی سزا دیتے ہوئے ان پر 6 ماہ تک گاڑی چلانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم پر 6 ماہ تک گاڑی چلانے کی پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ انہوں نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کی جسارت کی تھی۔
ڈیوڈ بیکھم آج لندن کی ایک عدالت کے سامنے پیش ہوئے جس کی جج کیتھرین مور نے انھیں 750 پاؤنڈ جرمانے اور 6 ماہ تک گاڑی چلانے کی پابندی کی سزا سنائی۔
انگلش فٹبالر ڈیوڈ عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے انھیں کھڑے ہونے کا حکم دیا اور سزا سناتے ہوئے کہا کہ جس دوران آپ موبائل فون سن رہے تھے اس وقت ٹریفک کی رفتار بہت کم تھی لیکن اس کے باوجود آپ کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔
جج کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکھم کا اقدام سے دوسروں کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے، اس لیے یہ عدالت انھیں 6 ماہ ڈرائیونگ سے پر پابندی اور 750 پاؤنڈ جرمانے کی سزا سناتی ہے۔