ویلنشیا نے لالیگا چیمپئن بارسلونا کو ہرا کر کوپا ڈیل رے کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 27 May,2019 03:35 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش فٹبال میں تگڑا مقابلہ ہوا، ویلنشیا نے لالیگا چیمپئن بارسلونا کو ہرا کر کوپا ڈیل رے کا ٹائٹل جیت لیا، میسی کے واحد گول سے سپر سٹار کی ٹیم کا بستر گول ہو گیا۔

کیمپ ناؤ کے تاریخی میدان پر فٹبال کا تاریخ ساز مقابلہ، سپین کے روایتی کلب بارسلونا اور ویلینشیا مدمقابل ہوئے۔ بارسلونا کو لالیگا چیمپئن ہونے کا مان تھا تو سپر سٹار لیونل میسی اور سوآریز بھی ٹیم کی جان ثابت ہوئے۔

ویلنشیا کے اکیسویں منٹ گمیرو کے گول نے ہیروز کی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تینتیسویں منٹ روڈریگو نے گیند کو جال میں ڈال کر چیمپئن ٹیم کو نڈھال کر دیا، دو صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔

تہترہویں منٹ لیونل میسی نے گول کر کے کچھ عزت بچائی، دو ایک کی ہار سے دوچار پر سپینش لیگ کے چیمپئنز کا غرور خاک ہو گیا جس پر ویلینشیا نے بڑی جیت کا بڑا جشن منایا۔