بارسلونا: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ملک سپین میں متعدد فٹ بال کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسپینش لیگ کے مطابق یہ گرفتاریاں نیشنل پولیس کی کارروائی کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ پولیس اس سلسلے میں پہلے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھیں۔ 8 کے قریب فٹبالرز سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق لیڈز یونائیٹڈ کے فارورڈ کھلاڑی سیموئیل سیز سے بھی پولیس نے تفتیش کی ہے، انہیں گرفتار کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالرز سے تفتیش جاری ہے تاہم اس بارے میں میڈیا کو کوئی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے، تفتیش مکمل ہو جانے کے بعد میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ہسپانوی خبر رساں اداروں کے مطابق گرفتار کیے گئے کھلاڑیوں میں سے دو فرسٹ ڈویژن ٹیموں کا حصہ ہیں۔ لیگ کے مطابق 2018 اور 2019ء کے سیزن میں مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے آٹھ مختلف واقعات سامنے آئے تھے۔