ویمن فٹبال ورلڈکپ: نائیجریا، جرمنی اور فرانس نے اپنے میچز جیت لیے

Last Updated On 13 June,2019 05:38 pm

پیرس: (دنیا نیوز) ویمن فٹبال ورلڈکپ میں نائیجریا، جرمنی اور فرانس نے اپنے اپنے میچزجیت لیے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کے عالمی میگا ایونٹ کے دوران فرانس نے ناروے کو 2-1 سے زیر کیا۔ فرانس کی طرف سے پہلا گول 46 ویں منٹ میں ہوا۔ یہ گول گاوون نے کیا۔ اگلے 8 منٹ کے بعد نارویجن ٹیم نے حریفوں پر حملے کیے اور گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ یہ اعزاز ناروے کی رینارڈ کو حاصل ہوا، تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں فرانسیسی لی سومر نے گول جال میں پھینک کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

ایک اور میچ کے دوران جرمنی نے سپین کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی طرف سے زبردست میچ دیکھنے کو ملا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش تاہم جرمنی نے 42 ویں منٹ کے دوران سکور حاصل کر لیا۔ یہ گول سارا نے یہ کیا۔ سپین کی خواتین ٹیم نے کھیل میں واپسی کے لیے کئی بار حملے کیے تاہم ہر بار ان حملوں کو جرمن کھلاڑی پسپا کرتے رہے۔ میچ ختم ہونے پر جرمنی نے سپین کو 1-0 سے شکست دی۔

اُدھر نائیجریا نے کوریا کیخلاف 0-2 کی فتح سمیٹ کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ ورلڈکپ گروپ اے میں نائیجریا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ نائیجریا کی ناتجربہ کار ٹیم کو حریف کھلاڑی کے اون گول نے برتری دلائی، انتیس منٹ کے اسی گول اور سبقت پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔

دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، دونوں ٹیموں نے تابڑ حملے کیے، 75ویں منٹ گول میں نائیجریا کا سکور دو صفر ہو گیا۔ اسی سکور نے نائیجریا کو ویمن ورلڈکپ میں پہلی کامیابی دلا دی ہے۔ دوسری جانب جنوبی کورین ٹیم شکست کھانے کے باوجود پری کوارٹر فائنل تک رسائی پا لی۔