پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں فٹ بال کا نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ستاروں نے فٹ سال ٹیم کے ساتھ مقابلہ کیا۔
دنیا میں ہر کھیل میں جدت تلاش کی جا رہی ہے، ٹیسٹ سے شروع ہونے والا کرکٹ کا کھیل پہلے ون ڈے پھر T20 اور اب T10 تک پہنچ گیا ہے، ایسے ہی فٹ بال میں بھی جدت تلاش کر لی گئی ہے۔
بڑے گراؤنڈ کی بجائے اب یہ انڈور بھی کھیلا جا سکتا ہے جسے فٹ سال کا نام دیا گیا ہے۔ پشاور میں کھیلے گئے فٹ سال کے ایک میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارز بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل،عمران خان سینئر، عثمان شنواری اور عمر امین نے فٹ سال کے نمائشی میچ میں حصہ لیا۔ فٹ سال کی قومی ٹیم نے کرکٹ سٹارز کو 4 کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔
فٹ سال درحقیقت فٹ بال ہی کی ایک جدید ترین شکل ہے اور پاکستان میں یہ کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔