ویمن فٹبال ورلڈ کپ: کیمرون، ہالینڈ، انگلینڈ، امریکہ نے اپنے میچز جیت لیے

Last Updated On 25 June,2019 11:46 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں کیمرون، ہالینڈ، انگلینڈ، امریکہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ سکاٹ لینڈ اور ارجنٹینا کا میچ 3-3 سے برابر رہا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے کیمرون نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، فاتح ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کیمرون نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ کیمرون کی طرف سے پہلا گول اجارا نے 57 ویں منٹ میں کیا تاہم نیوزی لینڈ کی اوانا نے 80 ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا تاہم آخری لمحات میں اجارا نے 95 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنر کرایا

دوسرے میچ میں ہالینڈ نے سخت مقابلے کے بعد کینیڈا کو دو ایک سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔ نیدر لینڈ کی طرف سے پہلا گول 54 ویں منٹ میں انوک ڈیکار نے کیا تھوڑی ہی دیر بعد 60 ویں منٹ میں کینیڈا کی کرسٹینا نے گول جال کی طرف پھینک کر میچ برابر کر دیا۔ 15 منٹ بعد ہالینڈ کی لینتھ نے گول داغ کو حریف ٹیم کو پچھاڑ دیا۔

ایک اور میچ کے دوران انگلینڈ نے جاپان کو بآسانی ہرا دیا، فاتح ٹیم کی طرف سے پہلا گول ایلن وائٹ نے 14 ویں منٹ میں کیا جس کو برابر کرنے کے لیے ایشیائی ٹیم نے کافی تگ و دو کی تاہم 84 ویں منٹ میں ایک مرتبہ ایلن وائٹ نے گول کر کے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک رہی۔


چوتھے میچ میں امریکہ سویڈن کو پچھاڑ دیا۔ میچ شروع ہوتے ہی امریکی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیااور تیسرے ہی منٹ میں لنڈسے ہارن نے گیند کو جال کی طرف پھینک دیا اور ٹیم کو برتری دلائی، نے یورپی ملک نے بھی گول کرنے کی کوشش کی تاہم ہر بار ناکام رہے، کھیل کے 50 ویں منٹ میں امریکی جونا اینڈرسن نے سکور کر کے ٹیم کا سکور 2-0 کیا جو میچ کے اختتام تک رہا۔

آخری میچ میں سکاٹ لینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان اعصاب شکن میچ ڈرا ہو گیا۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے ابتدائی طور پر تین گول کی برتری کے باوجود حریف ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں تین گول کر کے میچ ڈرا کر دیا۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے 19،49،69 ویں منٹ میں گیند کو جال کی طرف سے پھینکا گیا، یہ گول بالترتیب کم لٹل، جنیفر، ارن کوتھبرٹ نے کیے۔ ارجنٹائن نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے کھیل میں واپسی کی اور 74، 79، 94 ویں منٹ میں گول داغ کر اعصاب شکن میچ برابر کر دیا۔