قاہرہ: (دنیا نیوز) افریقن کپ آف نیشنز میں سپر اسٹار محمد صلاح کی مصری ٹیم جنوبی افریقہ سے ہار کر باہر ہو گئی، ادھر کوپا امریکا ایونٹ میں چودہ سال بعد ریڈ کارڈ پر آؤٹ ہونے والے میسی کی ٹیم ارجنٹائن نے چلی کو شکست دے دی۔
دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کے دوبڑے ایونٹس میں تگڑے مقابلے، افریقہ کپ آف نیشنز میں سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم مصر اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوئے۔ زور کے جوڑ میں پہلے ہاف تک کوئی گول نہ ہوا، دوسرے ہاف کے آخری منٹس میں لورچ نے گیند کو جال میں ڈال کر پروٹیز کو برتری دلائی، یہی سبقت فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
دوسرا میچ کوپا امریکا کپ میں ہوا، تیسری پوزیشن کے لیے ارجنٹائن اور چلی آمنے سامنے آئے، ارجنٹائن کی طرف سے بارہویں اور بائیسویں منٹ میں گول ہوئے، سینتیسویں منٹ میں مایہ ناز لیونل میسی ریڈ کارڈ پر آؤٹ، چودہ سال بعد یہ ان کے کیرئر میں دوسری بار ہوا۔ اس تاریخی واقعے کے بعد ارجنٹائن کو دو ایک سے فتح یعنی تیسری پوزیشن ملی۔