خیبر: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ضم ضلع خیبر کی حسین وادی تیراہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام سکولوں کے طلبہ کے درمیان کھیلوں اور تقاریر کے مقابلے ہوئے۔
ضلع خیبر کی حسین وادی تیراہ میں پاک فوج کی کاوشوں سے امن قائم ہو گیا، علاقے میں جہاں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں وہیں صحت مندانہ سرگرمیاں بھی تواتر سے منعقد کی جا رہی ہیں۔
وادی میں تمام سکولوں کے طلبہ کے درمیان کھیلوں اور تقاریر کے مقابلے ہوئے۔ قبائلی بچوں نے مختلف گیمز میں اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھائے، تقریب میں قبائلی عمائدین اور والدین نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی 234 ونگ کے کرنل شہزاد نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، قبائلیوں نے علاقے میں مثبت سرگرمیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔