پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں کھیلی جانے والی 33ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی حکمرانی بدستور قائم جبکہ واپڈا دوسرے اور پاکستان نیوی تیسرے نمبر پر ہے، تیراکی میں ریکارڈ قائم کر دیا، لانگ جمپ، والی بال، کبڈی اور تیر اندازی کے مقابلے بھی توجہ کے مرکز بن گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق 33 ویں نیشنل گیمز میں آرمی 44 گولڈ کیساتھ پہلے، واپڈا 32 گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر اور پاکستان نیوی کے کھلاڑیوں 11 گولڈ میڈل لیکر ٹیم کو تیسرے نمبر پر لا کھڑا کر دیا، گیمز میں ریس، لانگ جمپ، پال واٹ، والی بال، کبڈی اور آرچری میں آرمی کے کھلاڑیوں کا پلڑہ بھاری رہا۔
نیشنل گیمز کے دوسرے روز سوئمنگ میں آرمی کے کھلاڑی نے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ لانگ جمپ، ریس، پال واٹ، آرچری میں آرمی کے کھلاڑی چھائے رہے ۔
کیمز میں شارٹ پٹ، والی بال، ریسلنگ، باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں واپڈا کے کھلاڑی سب سے آگے رہے۔
نیشنل گیمز میں سکواش ،ہاکی ، ٹگ آف وار باسکٹ بال ، والی بال باکسنگ، ٹیبل ٹینس کے مقابلے جاری ہٰیں جبکہ ایبٹ آباد میں بھی نیشنل گیمز کے کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔