ڈینئل ڈیوبوئیس نے جاپانی حریف کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

Last Updated On 22 December,2019 05:12 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ہیوی ویٹ باکسر ڈینئل ڈیوبوئیس نے جاپانی حریف کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا، انگلش فائٹر نے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

لندن کے کاپر باکس ارینا میں ڈبلیو بی او کا ہیوی ویٹ کا مقابلہ ہوا۔ حریف باکسرز کو ناکوں چنے چبوانے والے ڈینئل ڈیوبوئیس اور جاپان کے کیوترو فیوجی موتو آمنے سامنے آئے۔

باؤٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ میزبان ڈیوبوئس نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے اپنے ہی شائقین سے خوب داد پائی۔ انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں اپنے حریف باکسر پر مکوں کی بارش برسا دی۔

بارہ راؤنڈ کا مقابلہ دو منٹ اور دس سیکنڈ یعنی دوسرے ہی مرحلے میں ختم ہو گیا، انہوں نے اپنے خوفناک مکے سے جاپانی حریف کو مار گرایا۔ ڈینئل ڈیوبوئیس نے ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا پھر اعزاز پا لیا۔
 

Advertisement