ریاض: ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ لیتھوینین ڈرائیور کے نام

Last Updated On 06 January,2020 05:03 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا، پہلا مرحلہ لیتھوینین ڈرائیور کے نام رہا، ٹیلوں پر چڑھتی، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیکس نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ سے الوجد تک تین سو انیس کلومیٹر کے فاصلے کے پہلے مرحلے کے دوران صحرائی ٹریک پر ڈاکار ریلی ہوئی، دنیا بھر سے ڈرائیور ایکشن میں نظر آئے۔

ٹیلوں پر چڑھائی اور ریتلے راستوں پر دوڑتی، دھول اڑاتی گاڑیاں توجہ کا مرکز بن گئیں، لیتھوینیا کے وائیڈوٹاس زالا Vaidotas Zala پہلے مرحلے میں سرفہرست رہے۔

دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر، چوتھی پوزیشن حاصل کر سکے، موٹر سائیکل ریس میں بھی رائیڈرز پرجوش نظر آئے۔ ٹوبی پرائس نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
 

Advertisement