لندن: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئن شپ میں ڈربی کاؤنٹی نے سٹوک سٹی کو 0-4 کی شکست سے دوچار کر دیا ، سپر سٹار وین رونی کا شاندار گول سمیت کھلاڑیو٘ں کا جاندار کھیل توجہ کا مرکز بنا رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش سرزمین پر فٹبال کا بڑا میلہ ہوا، چیمپئن شپ میں ڈربی کاؤنٹی اور سٹوک سٹی کے مقابلے کے دوران ڈربی کاؤنٹی نے اکیسویں منٹ میں گول کر کے جیت کا جوش دکھایا، تین ہی منٹ بعد گول سے سکور ڈبل ہو گیا۔
دوسرے ہاف میں سپر سٹار وین رونی کی تجربہ کاری کام آئی، سابق انگلش کپتان نے بیس گز کی دور فری کک کو کامیاب بنایا، میچ ختم ہونے سے سولہ منٹ پہلے بوگلے نے چوتھا گول کر دیا۔
میچ کے اختتام تک سکور برقرار رہے جس کے بعد ڈربی کاؤنٹی نے سٹوک سٹی کو 0-4 سے ہرا دیا۔ وین رونی کی ٹیم ڈربی کاؤنٹی کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹس ٹیبل پر ترقی بھی مل گئی۔