کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج جوڑ پڑے گا

Last Updated On 16 February,2020 09:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج زور کا جوڑ پڑے گا، دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم کے جیت کے دعوؤں نے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، سیمی فائنل میں ایران اور آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔

زندہ دلان کے شہر لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کا ٹائٹل مقابلہ، پکڑن پکڑائی اور زور آزمائی کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔ تاریخی کھیل کبڈی کا عالمی چیمپئن کون، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے، جیت کے دعوؤں نے ماحول گرما دیا۔ فائنل میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔ میچ سے پہلے ہی سنسنی، انتظار کی شدت، الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جام پیک شو کی تیاریاں مکمل ہیں۔

گذشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے آسٹریلیا کو ٹف مقابلے کے بعد بیالیس، بتیس سے پچھاڑ دیا۔ دوسرے میچ میں میزبان پاکستان نے ایران کو تیس کے مقابلے میں باون پوائنٹس سے ہرا کر آؤٹ کیا۔ کبڈی ورلڈکپ فائنل کے بعد رنگارنگ اختتامی تقریب بھی ہو گی۔
 

Advertisement