نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری کی نماز جنازہ مدرسہ ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازجنازہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت ضیاءالحسن لنجار سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانڈیو عاجز دامرا، سیکرٹری اطلاعات فیروز جمالی، ضلع صدر پی پی نواب شاہ اکبر جمالی اور ڈی سی نوشہرو فیروز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی تعزیت کے لئے مقتولہ کے گھر پہنچیں، شہناز انصاری کو گزشتہ روز دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔