کراچی: (دنیا نیوز) آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ جب بلاول نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کیا تو نیب نے پھر بلا لیا۔
بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی نیب نے بلاول کو بلا لیا۔ بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی بحران، سلائی مشین، نہ جہانگیر ترین اور نہ ہی فنڈنک کیس، بس نیب صرف بلاول کے تعاقب میں ہے۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا، نیب اس مقدمے میں پہلے بھی بلاول کو بلا چکا ہے، جواب بھی بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا جب بلاول نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان اور آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کی بات کی تو نیب نے طلب کر لیا۔