فیصل آباد: شیخوپورہ روڈ پر روئی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان

Last Updated On 16 February,2020 11:30 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے قریب شیخوپورہ روڈ پر روئی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر خاکستر ہو گئی۔

 فیصل آباد کے نواح میں شیخورہ پورہ روڈ پر روئی سے بھرا ہوا ٹرک کھرڑیانوالہ کی جانب جا رہا تھا کہ اسی دوران بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث ٹرک میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی اور ٹرک جل کر خاکستر ہوگیا۔ جبکہ ریسکیو 1122 کی دو ٹیموں نے تین گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔