فیصل آباد: ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق، 15 زخمی

Last Updated On 11 February,2020 12:17 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر واقع سمانہ پُل کے قریب ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر پھٹ گیا۔ بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بوائلر پھٹنے سے ملز کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد لاپتہ بھی ہوگئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق بوائلر گیس کا پریشر زیادہ ہونے کے باعث پھٹا جس سے ناخوشگوار واقع پیش آیا۔