لاہور : (ویب ڈیسک) ڈیوس کپ ورلڈگروپ ون پلے آف.پاکستان نے سلووینیا کے خلاف ٹائی اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سلووینیا کی ٹیم کے درمیان پہلے سنگلز میں اعصام الحق نے رزبورسک کو 6۔4، 5۔7 اور 6۔7 سے ہرایا۔
دوسرے سنگلز میں عقیل خان کی سلووینیا کے بلاز کاوچچ کو 6۔0 ، 6۔7 اور4۔6 سے زیر کیا۔
ڈبلز میں عقیل اور اعصام کی جوڑی نے سلووینیا کی جوڑی کو3 ۔6 اور6۔7 سے ہرایا۔
ٹینس سٹار اعصام الحق نے سلوینیا کے کھلاڑی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلوینیا کے خلاف پہلا میچ جیتنا خوش آئند ہے، بارش کے باعث میچ میں تھوڑی مشکل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سلوینیا کی ٹیم کے شکرگزار ہیں کہ وہ اسلام آباد آئے، پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والے پر امن لوگ ہیں، ملک کی نمائندگی سے بڑا اعزاز کوئی نہیں، کرائوڈ، سکیورٹی فورسز اور گرائونڈ سٹاف کا شکر گزار ہوں۔
سلوینین ٹینس پلئیر نک رازبورسک کا کہنا تھا کہ میں نے میچ میں غلطیاں کیں، پاکستان کے لوگ مہمان نواز ہیں، سکیورٹی سمیت کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اسلام آباد میں خاص خیال رکھا جا رہا ہے، اسلام آباد میں بارش کے باوجود بہت انجوائے کیا۔